Sunday, May 11, 2014

عامر سہیل کا ایم فل کا مقالہ/ازہر یونیورسٹی سے احمد عبدربہ عباس کاعربی مقالہ/شعور و ادراک خان پور


  University Research Thesis
on the Literary Work of Haider Qureshi
 
عامر سہیل کا ایم فل کا مقالہ
حیدر قریشی کی ادبی خدمات
حیدر قریشی کے ادبی کام پر مختلف یونیورسٹیوں میں 
لکھے جانے والے چھ مقالات میں سے سب سے بہترین مقالہ
یہ مقالہ کتابی صورت میں 
حیدر قریشی کا ادبی سفر 
کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔
 ..................................................
  یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
........................................
خصوصی نوٹ
ازہر یونیورسٹی سے احمد عبدربہ عباس کاعربی مقالہ 
میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انڈوپاک کی یونیورسٹیوں کی طرف سے میرے ادبی کام پر تحقیقی کام کرانے کے ساتھ اب مصر کی معروف و ممتاز جامعہ’’ازہر یونیورسٹی‘‘سے بھی میری شاعری کو ایک مقالہ کا موضوع بنایا گیا ہے۔یہ مقالہ عربی میں لکھا گیا ہے اور اس سلسلہ میں میرے چار شعری مجموعوں کا عربی ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ایم اے کا یہ مقالہ سال ۲۰۱۵ء سے ۲۰۱۷ء کے دوران مکمل کیا گیا ۔ احمد عبدربہ عباس کے اس مقالہ کااردو میں عنوان یہ بنتا ہے۔
حیدرقریشی کی شاعری کی روشنی میں بیرونی ممالک کی اردو شاعری۔
’’ تنقیدی مطالعہ اور ترجمہ‘‘ ۔۔۔۔
اس مقالہ کے نگران۱: حازم محمداحمد محفوظ ۲۔محمدالسیدعبدالخالق تھے۔

اس سلسلہ میں ایک الگ مضمون میں تفصیل سے لکھوں گا۔سرِ دست یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ مقالہ نگار احمد عبدربہ عباس نے اپنی طرف سے بہت محنت کی ہے۔ان کے نگران اساتذہ نے بھی خاص توجہ دی ہے تاہم شاعری کے ترجمہ کے ذیل میں بہت سی خامیوں کا احتمال ہے۔لیکن ان کا فائدہ یہ ہے کہ آگے چل کر کسی اور ترجمہ نگار کے ذریعے کسی اور پروجیکٹ میں مزیدبہترترجمہ کرنے کی راہ کھل سکتی ہے۔
ترجمہ کی بعض امکانی خامیوں کے باوجود یہ مقالہ میرے لیے انتہائی عزت و وقار اور خوشی کا موجب ہے۔پروفیسر عبدالرب استاد کی طرف سے پی ایچ ڈی کے مقالہ کے بعد احمد عبدربہ عباس کا یہ عربی مقالہ دونوں میرے لیے بہت خاص اہمیت رکھتے ہیں۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اس مقالہ کے نگران ڈاکٹر حازم محمد احمد محفوظ،اورڈاکٹر محمد السید عبدالخالق کااورمقالہ نگار احمد عبدربہ عباس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسی طرح مصرکےایک بہت ہی خاص دوست ہانی السعید کابھی بہت شکرگزارہوں۔ان کی محبت کی کہانی اپنے موعودہ مضمون میں لکھنےکاارادہ ہے۔ان شاء اللہ.................. حیدرقریشی
........................................
عربی مقالہ اور چار شعری مجموعوں کا ترجمہ
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
https://drive.google.com/file/d/1om1LQu6PaCcwGr_zfLprSzxPPCfoq8Vt/view?usp=sharing  
......................................................... 
سہ ماہی کتابی سلسلہ
شعور و ادراک خان پور 
 حیدر قریشی گولڈن جوبلی نمبر
مدیر محمد یوسف وحید

 

یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں 

حیدر قریشی شخص و عکس.مرتب:ارشد خالد

حیدر قریشی شخص و عکس
مرتب:ارشد خالد

کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
https://docs.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9em9CcTlONDZhNTg/edit

روزنامہ نوائے وقت لاہور/روزنامہ پیغام دہلی

سنڈے میگزین
روزنامہ نوائے وقت لاہورمیں مطبوعہ
حیدرقریشی سے لیا گیا انٹرویو
انٹرویور:خالد یزدانی
سنڈے میگزین روزنامہ نوائے وقت لاہور

8.10.2017
سنڈے میگزین روزنامہ نوائے وقت کا
براہِ راست لنک
https://sunmag.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2017-10-08/page-17
.........................................................................
روزنامہ پیغام دہلی میں گوشۂ حیدر قریشی

روزنامہ ”پیغام“نئی دہلی میں
ایک گوشہ حیدر قریشی کے لیے
حیدر قریشی معاصرین کی نظر میں
ترتیب و پیشکش: مطیع الرحمن عزیز

عبدالرب استاد کا پی ایچ ڈی کا مقالہ

عبدالرب استاد کا پی ایچ ڈی کا مقالہ
حیدر قریشی۔شخصیت اور ادبی جہات

مقالہ کی پی ڈی ایف فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے
https://docs.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9U25kMzF4YzVPOU0/edit 

رضینہ خان کاایم فل کا مقالہ+ کلثوم رقیہ کی مرتب کردہ کتاب

رضینہ خان کا ایم فل کا مقالہ
حیدر قریشی کی افسانہ نگاری کا مطالعہ
پروفیسر مظہر مہدی کی زیر نگرانی
جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی سے کیا جانے والا تحقیقی کام

یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
https://docs.google.com/file/d/0B_xQnk75odj9RlhYSmdMTDVhRXM/edit 
..............................................................................................

کلثوم رقیہ کی مرتب کردہ کتاب 

حیدر قریشی کے افسانوں کا مطالعہ

یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
 

حیدر قریشی کی شاعری :مرتب:ہردئے بھانو پرتاپ

حیدر قریشی کی شاعری
مرتب کردہ:ہردئے بھانو پرتاپ

سال اشاعت:۲۰۱۳ء
ناشر:ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس۔دہلی
کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

ادب ساز میں حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ

سہ ماہی ادب ساز دہلی میں
 حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ
مدیر :نصرت ظہیر
شمارہ 7-6 ،جنوری تا مارچ،اپریل تا جون 2008 صفحہ نمبر 77 سے لے کر صفحہ نمبر123 تک یہ خصوصی مطالعہ محیط تھا..رسالہ مذکور کی اصل ان پیج فائل دستیاب نہیں ہو سکی۔اس لیے اس خصوصی مطالعہ میں جو کچھ 
شائع کیا گیا تھا,وہ اپنی سیٹنگ کر کے یہاں پیش کر رہے ہیں۔شروع میں جو صفحات کی نمبرنگ
    دی گئی ہے وہ رسالے کے صفحات کی نمبرنگ ہے
 
سہ ماہی ادب ساز میں حیدر قریشی کا خصوصی مطالعہ
کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

عکاس اسلام آباد کا حیدر قریشی نمبر

ادبی کتابی سلسلہ عکاس اسلام آباد کا حیدر قریشی نمبر
مرتب و مدیر:ارشد خالد
عکاس
کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

حیدر قریشی سے لئے گئےانٹرویوز:مرتب۔سعید شباب


حیدر قریشی سے لئے گئے انٹرویوز
اور حیدر قریشی کے بارے میں لئے گئے انٹرویوز

مرتب۔سعید شباب


انٹرویو لینے والے
جوگندر پال،ڈاکٹر صابر آفاقی،سلطانہ مہر،ثریا شہاب،
سلطانہ مہر،محمد وسیم انجم 
اختر رضا سلیمی،جواز جعفری،افتخار امام صدیقی،ڈاکٹر نذر خلیق۔

انٹرویو دینے والے
 ڈاکٹر سعادت سعید،فرحت نواز،احمد سہیل،خورشید اقبال،ڈاکٹر رضیہ اسماعیلکاشف الہدیٰ،محمد آصف خواجہ اور اہلیہ سمیت پانچ افرادِ خانہ
.....................................................
 اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 160صفحات پر مشتمل تھا۔اب صفحہ نمبر 161سے لے کر صفحہ نمبر232تک حیدر قریشی سے لیے گئے 8 نئے انٹرویوزبھی شامل کر لیے گئے ہیں۔نئےانٹرویوز کرنے والوں میں عارف فرہاد،عبدالرب استاد،نسرین نقاش،معید رشیدی،محمد عاصم بٹ،عزیز نبیل
 سعید الرحمن اور رضینہ خان شامل ہیں۔
کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

حیدر قریشی کی ادبی خدمات مرتب ۔ڈاکٹر نذر خلیق

حیدر قریشی کی ادبی خدمات
مرتب ۔ڈاکٹر نذر خلیق
اس میں حیدر قریشی کے فن کی مختلف جہات کے حوالے سے
 مختلف اہم شاعروں اور ادیبوں کے مضامین کو یکجا کیا گیا۔
 کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
 

حیدر قریشی فن اور شخصیت:مرتبین نذیر فتح پوری سنجئے گوڈ بولے


حیدر قریشی فن اور شخصیت
مرتبین
نذیر فتح پوری
سنجئے گوڈ بولے
یہ کتاب اسباق پبلی کیشنز پونہ نے شائع کی تھی۔
اس میں مختلف شاعروں اور ادیبوں کے مضامین اور
 حیدر قریشی کی تخلیقات کا ایک مختصر سا انتخاب شامل کیا گیا۔

کتاب کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں

حیدر قریشی پرمنزہ یاسمین کا ایم اے اردو کا مقالہ

حیدر قریشی۔شخصیت اور فن
اسلامیہ یونیورسٹی بھاول پور سے
  منزہ یاسمین کا ایم اے اردو کا مقالہ
یہ کتابی صورت میں بھی چھپ چکا ہے۔یونیورسٹی کے مقالہ کی ان پیج فائل 
 دستیاب ہو سکی ہے،اس لیے استفادہ کرنے والوں کے لیےمقالہ کی فائل پیش ہے۔
اگرکتابی صورت کی کمپوزنگ مل گئی تو اسے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

.....................................
مقالہ کاکتابی صورت میں شائع شدہ ٹائٹل
........................................
مقالہ کا یونیورسٹی کے ریکارڈ کا ٹائٹل


مقالہ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں








حیدر قریشی کے حوالے سے مزید

حیدر قریشی کے حوالے سے مزید
 (ریزرو)




رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر

 رسائل کے سرورق پرحیدر قریشی کی تصویر 
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد کاشمارہ نمبر ۱۵،اگست ۲۰۱۲ء
 اس شمارہ میں حیدر قریشی کے مارچ ۲۰۱۲ء میں کولکاتا اور دہلی کے سفر کی روداد کے ساتھ سرورق پر ان تقریبات کی تصاویر دی گئی ہیں۔اسی مناسبت سے عکاس کے تین شماروں میں چھپنے والے مختلف مضامین کے ساتھ یہاں شمارہ نمبر ۱۵ کا ٹائٹل،بیک ٹائٹل اور اندرون ٹائٹل دئیے جارہے ہیں۔اس سارے میٹر کی فراہمی کے لیے ارشد خالد کا خصوصی شکریہ ۔
...................................................................
بمبئی کے تاریخی ادبی رسالہ ماہنامہ شاعر نے اپنے نومبر ۲۰۰۴ء کے شمارہ میں حیدر قریشی کا گوشہ شائع کیا۔رسالہ کے معمول کے مطابق اس شمارہ کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر دی گئی۔ماہنامہ شاعر کے مدیر افتخار امام صدیقی ہیں۔یہاں شمارہ مذکور کا سرورق پیش کیا جا رہا ہے۔

.................................................................................
 اردو دوست ڈاٹ کام کے ادبی رسالہ کائنات نے ’’مہرامروز‘‘کے عنوان سے ادیبوں کے تعارف کا سلسلہ شروع کیا تھا۔اس میں حیدر قریشی کا تعارف اور تخلیق ایک ساتھ شامل رہی۔کائنات کے پرنٹ ایڈیشن مئی ۲۰۰۴ء میں اسے شامل کیا گیا۔اور سرورق پر دوسرے دو ادیبوں کے ساتھ حیدر قریشی کی تصویر شائع کی گئی۔’’کائنات‘‘کے چیف ایڈیٹر خورشید اقبال ہیں۔یہاں کائنات کے مذکورہ شمارہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔

..................................................
کراچی کے ایک سوشل میگزین ’’چھاؤں‘‘ نے حیدر قریشی کے انٹرویو کے ساتھ افسانہ’’کہانیوں سے بھاگا ہوا کہانی کار‘‘ایک ساتھ شائع کرتے ہوئے،رسالہ کے شمارہ جولائی ۲۰۰۷ء کے سرورق پر حیدر قریشی کی تصویر کو شائع کیا۔اس رسالہ کے مدیر ناصر علی شمسی ہیں۔یہاں رسالہ کا سرورق دیا جا رہا ہے۔

..................................................
ماہنامہ کتاب نما دہلی کے شمارہ جولائی ۱۹۹۹ء کا مہمان اداریہ حیدر قریشی کا تحریر کردہ تھا۔’’یہ ایک صدی کا قصہ ہے‘‘ کے زیر عنوان اس اداریہ میں گزشتہ سو سال کے ادب کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا تھا۔اسی مہمان اداریہ کی مناسبت سے کتاب نما کے سرورق پر حیدر قریشی کا پنسل اسکیچ شائع کیا گیا۔

 ..................................................  
 ماہانہ ادبی خبر نامہ اردو دنیا جرمنی
شمارہ جولائی ۲۰۰۰ء کا سرورق
 ..................................................  
عکاس انٹرنیشنل اسلام آباد
شمارہ نمبر ۱۳
مرتب ومدیر: ارشد خالد

 شمارہ نمبر ۱۳ میں ’’عمرِ لاحاصل کا حاصل‘‘پر
 لکھے گئے چند نئے مضامین کو شائع کیا گیا۔
...................................................................

حیدر قریشی :شخصی و ادبی کوائف اورای لنکس


حیدر قریشی :شخصی و ادبی کوائف اورای لنکس